آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز پر حملے کی اطلاع
فوری طور پر نقصان یا جانی صورتحال کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
May 6, 2026 · بام دنیا
برطانوی میری ٹائم ٹرید ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی بحری ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملہ ایک کارگو جہاز پر کیا گیا، تاہم فوری طور پر نقصان یا جانی صورتحال کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ادارے نے اس واقعے کے بعد خطے میں موجود تمام بحری جہازوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دیں تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔