ایران میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔8 افراد جاں بحق
تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا
May 6, 2026 · بام دنیا
ایران میں ایک بڑے شاپنگ کمپلیکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی عدلیہ کے اخبار میزان کے مطابق آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) تھا۔
ایرانی میڈیا اور خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔
دوسری جانب سرکاری ریڈیو براڈکاسٹر اریب نے بتایا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران اور پراپرٹی ڈویلپر کی شناخت اور گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔