کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاسداران انقلاب

چند دنوں کے دوران امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے میزائل یاڈرون حملے نہیں کیے۔

               
  May 6, 2026 · بام دنیا

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ حملوں میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

آئی آر آئی بی نے پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے میزائل یا ڈرون حملے نہیں کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنی کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، اور یہ کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھی اس نے 15 ایرانی میزائل اور چار ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے۔