پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ 100 انڈیکس میں 2646 پوائنٹس کا اضافہ
عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔
May 6, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2646 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 389 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کورین کاسپی میں 7.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ 1.27 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے نفٹی ففٹی میں بھی 0.4 فیصد بہتری دیکھی گئی تاہم جاپان کا ٹوکیو بازار آج بند رہا۔