حکومت سماجی مسائل کے حل کیلئے مضبوط نظام کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم
ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےہمدردی، رضاکارانہ خدمت اور یکجہتی کی اقدار اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے ایک مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
جمعرات کو ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی یوم ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں اس تحریک میں شامل رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو ان کی بے لوث انسانی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس سال یہ دن ’’انسانیت میں اتحاد ‘‘ کے زیر عنوان منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں دنیا مجموعی طور پر پیچیدہ مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، صحت عامہ کی دگر گوں صورتحال اور سماجی و معاشی ناہمواریاں کا سامنا کر رہی ہے۔