لکی مروت دھماکے میں دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید، متعدد زخمی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

May 12, 2026 · قومی

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکہ ہو گیا، دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، ایل ایچ سی راحت اللہ اور عادل جان دونوں دھماکے میں جاں بحق ہوئے،ریسکیو 1122 نےجاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہیں جس سے شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔