عمان کے ساحل پر اماراتی آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون حملہ، ایندھن کا اخراج
جہازفی الحال عمان کے ساحل پر لنگر انداز ہے اور ماہر ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، ترجمان
فائل فوٹو
مسقط/ابوظہبی: عمان کے ساحل کے قریب گزشتہ ہفتے ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر سے ایندھن کے اخراج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ذیلی ادارے ‘ایڈنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز’ کے ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز سے ‘بنکر فیول’ (جہاز میں استعمال ہونے والا ایندھن) کی کچھ مقدار سمندر میں خارج ہوئی ہے۔
ترجمان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ متاثرہ ٹینکر “ایم وی برکت” (MV Barakah) فی الحال عمان کے ساحل پر لنگر انداز ہے اور ماہر ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
واضع رہے یہ حملہ 4 مئی کو ہوا تھا،اماراتی حکام نے اسے “ایرانی ڈرون حملہ” قرار دیا ہے۔