ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
دورے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں ، ترجمان دمتری پیسکوف
Russian President Vladimir Putin gives a televised address to mark the one-year anniversary of the declared annexation of the Russian-controlled territories of four Ukraine's Donetsk, Luhansk, Kherson and Zaporizhzhia regions, after holding what Russian authorities called referendums that were condemned by Kyiv and governments worldwide, in Moscow, Russia, in this picture released September 30, 2023. Sputnik/Mikhail Metzel/Pool via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.
ماسکو :ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن بھی چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن بہت جلد چین کا دورہ کریں گے۔
روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔
پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی گزشتہ برسوں میں 40 سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں ایک ملاقات گزشتہ ستمبر بیجنگ میں ہوئی تھی۔