کراچی میں کارکی ٹکر سے فوڈ رائیڈر کی موت کا کیس۔ملزم گرفتار
حادثے میں ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ساوتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق ملزم تیز رفتاری کے باعث کار قابو نہ کر سکا۔
موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے نجی فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری رائیڈر ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ 10 مئی کو درج کیا گیا۔
ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے تھانہ گزری منتقل کردی گئی ہے، ملزم کی حمزہ شمیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
توحید رحمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ٹیگز: