مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی

اگر افزودہ یورینیم بیرونِ ملک بھیجا گیا تو ایران مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوجائے گا، موقف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران : ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح ہدایت دی ہے کہ قریباً ہتھیاروں کے درجے تک افزودہ کیا گیا یورینیم ایران سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔ ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ اگر افزودہ یورینیم بیرونِ ملک بھیجا گیا تو ایران مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوجائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران امن معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو امریکا مزید کارروائی کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ واشنگٹن چند روز انتظار بھی کرسکتا ہے۔