ایران سے افزودہ یورنیم لے کر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ
ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے ،میڈیا سے گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے افزودہ یورینیم لے کر اسے تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایران کے پاس موجود یورینیم کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم وہ (یورینیم) لے لیں گے۔ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں وہ نہیں چاہیے، ہم اسے حاصل کرنے کے بعد تباہ کر دیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ وہ افزودہ یورینیم ایران کے پاس نہیں رہنے دیں گے۔امریکی صدر نے اس بات چیت کے دوران اپنے مؤقف دُہرایا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی صورت میں آپ مشرقِ وسطیٰ میں ایک جوہری جنگ دیکھیں جو کہ یہاں (امریکہ) آ سکتی ہے، یورپ بھی آ سکتی ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے۔امریکی نیوی اچھا کام کر رہی ہے، کوئی بھی بحری جہاز ایران نہیں جا پارہا۔ ناکہ بندی کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔