تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی ہرہفتے احتجاج کریں گے، شاندانہ
پی ٹی آئی کا احتجاجی لائحہ عمل، ہفتہ وار مظاہروں کا اعلان
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا اور انہیں منشیات فروش تک کہا گیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ مشکلات کے باوجود سہیل آفریدی بہتر انداز میں حکومت چلا رہے ہیں، ، 18ویں ترمیم کے باوجود صوبے کو گیس اور بجلی کے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، اور ان کی جماعت آئین کی پاسداری کرتی ہے۔
شاندانہ گلزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داریاں دی ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے مشترکہ طور پر ہر ہفتے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج شام پانچ بجے سے پرامن احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، اور یہ احتجاج صرف ایک ایجنڈے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مختلف عوامی مسائل پر بھی آواز اٹھائی جائے گی۔