ایران نے صوبہ ہرمزگان میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا
ڈرون کی شناخت اسرائیل کے ساختہ 'آربیٹر' ڈرون کے طور پر ہوئی۔
فائل فوٹو
تہران: ایرانی فوج نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ اسرائیلی جاسوس اور نگرانی کرنے والے ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فوج نے بحری افواج کے ساتھ مل کر انجام دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مار گرائے گئے ڈرون کی شناخت اسرائیل کے ساختہ ‘آربیٹر’ ڈرون کے طور پر ہوئی ہے اور اس کا تباہ شدہ ملبہ ایرانی بحریہ کے تعاون سے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) یا حکومت کی جانب سے فی الحال اس واقعے پر کوئی باقاعدہ تبصرہ سامنے نہیں آیا اور انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔