باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے مددمانگی،صیہونی اخبار

یمنی حوثیوں کے حملوں اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار

September 14, 2026 · امت خاص
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف۔

 

باب المندب کی بندش کو رکوانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔

 

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ  سعودی ولی عہد نے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک سے براہ راست اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کر کے یہ معاونت  مانگی، کیونکہ متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں آنے اور برآمدی راستے بند ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق، سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں حوثیوں پر حملوں کی درخواست کی گئی، تاہم امریکی صدر نے اپنی فوج کو ایران اور آبنائے ہرمز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی سعودی عرب میں ملاقاتوں کے بعد امریکا کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

 

اسرائیلی اخبار کے دعوے پر سعودی حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔