ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی۔ 111 تجارتی جہاز واپس بھیجے گئے۔سینٹکام
آبنائے ہرمز سے 26 جہاز ایران کی نگرانی میں گزرے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد جاری امریکی ناکہ بندی کے دوران اب تک 111 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے نفاذ کے لیے امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی اور معاون بحری جہاز تعینات ہیں، جو خطے میں بحری نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تمام جہاز ایران کی پیشگی اجازت اور سکیورٹی نگرانی میں اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے گزرے، جبکہ ایرانی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کی۔