علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔برطانوی اخبار کا دعویٰ
نماز جنازہ انتہائی سکیورٹی میں ہوئی، اہل خانہ اور چند حکام کی شرکت کا دعویٰ
برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ادا کردی گئی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ جمعرات کے روز محدود پیمانے پر منعقد ہوئی جس میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور چند اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث تقریب کی تفصیلات خفیہ رکھی گئیں، تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
دی ٹیلی گراف کی اس خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔