آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی پر ایران کی آمادگی کا دعویٰ

ٹرمپ خود ایران مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں: امریکی انتظامیہ

May 29, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ ایران نے نہ صرف آبنائے ہرمز کو “مکمل طور پر دوبارہ کھولنے” پر رضامندی ظاہر کی ہے بلکہ مزید کئی اہم اور بڑے پیمانے کی رعایتیں بھی دی ہیں جو آئندہ وقت میں سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان رعایتوں کو “اہم، بنیادی اور غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چند عرصہ قبل تک ممکن ہی نہیں تھیں۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ “کوئی معاہدہ اس وقت تک حتمی نہیں ہوتا جب تک وہ مکمل طور پر طے نہ پا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ اختیار رکھتے ہیں کہ وہ اس وقت یا مستقبل میں امریکہ کی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کریں۔

ان کے مطابق حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ ہی کریں گے، اور وہ خود براہِ راست مذاکرات میں شامل ہیں تاکہ نتائج ان کے معیار کے مطابق ہوں۔