افغانستان میں مہاجرین کے ٹرک کو حادثہ۔ 18 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔ لغمان میں حادثہ
May 30, 2026 · بام دنیا
افغانستان کےمشرقی صوبہ لغمان میں واپس آنے والے افغان مہاجرین کو لے جانے والاٹرک الٹ گیا، جس سے 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع قرغائی کے علاقے سرخکان میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمی تمام افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔