مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز
مذاکرات میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کیا جا رہا ہے۔
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ان مذاکرات کے نتائج کی روشنی میں آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
مذاکراتی عمل میں وفاقی سطح کے اہم رہنما رانا ثناء اللہ، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور احسن اقبال جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہیں۔
فریقین کے درمیان جاری بات چیت کو خطے کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔