گلگت بلتستان میں ن لیگی ریلی کے دوران فائرنگ سے 2جاں بحق

افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا

June 5, 2026 · قومی

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں جاری الیکشن مہم کے دوران جمعہ کے روز ن لیگ کی ریلی میں ایک شخص کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریلی میں شریک شخص کی بندوق پر کنٹرول نہ ہونے کے سبب گولیاں فائر ہوئیں، جس سے دیگر شرکاء زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا اور دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔