وزیراعظم کی محسن نقوی کو ایران امریکہ مذاکرات پر خصوصی ہدایات
لاہور میں ملاقات۔ م داخلی سیکیورٹی پربھی بات ہوئی
June 6, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، جہاں ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔