اپر سوات کی اسکول بس کھائی میں گرنے سے1طالبہ جاں بحق

بریک فیل ہونے سے حادثہ، 20 سے زائد طالبات زخمی، ریسکیو کارروائی جاری

June 9, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اپر سوات کے علاقے دار مئی میں اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 20 سے زائد طالبات زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار بس میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو مینگورہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔