مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا پاکستان سے محبت کا اظہار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کشمیری شہری پاکستانی قومی نغمے چلا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے

June 11, 2026 · بام دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں اور سخت سکیورٹی اقدامات کے باوجود پاکستان سے وابستگی کے اظہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کشمیری شہری پاکستانی قومی نغمے چلا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو کے بعد مختلف صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی سے سامنے آنے والی اس ویڈیو کو بعض حلقے کشمیری عوام کے جذبات اور سیاسی مؤقف کے اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کشمیر کا مسئلہ کئی دہائیوں سے خطے کا ایک اہم تنازع رہا ہے، جس پر پاکستان اور بھارت کے مؤقف ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔