500 دن بعد ڈاکٹر حسام ابو صفیہ اسرائیلی عدالت میں پیش
عدالتی سماعت کے دوران وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، جہاں جاری تصاویر میں انہیں انتہائی کمزور حالت میں دیکھا گیا۔
غزہ: کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو 500 دن سے زائد حراست کے بعد اسرائیلی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال 2024 میں غزہ کے ایک آخری فعال اسپتال سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں طویل عرصے تک قید میں رکھا گیا۔
عدالتی سماعت کے دوران وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، جہاں جاری تصاویر میں انہیں انتہائی کمزور حالت میں دیکھا گیا۔
اسرائیلی حکام کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کا تعلق حماس سے ہے، تاہم ان کے فلسطینی وکیل کے مطابق اب تک اس الزام کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
ان کی عدالتی پیشی کے بعد انسانی حقوق کے حلقوں میں بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔