محسن نقوی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے
پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا ،ترجمان پیپلز پارٹی
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری بلاول بھٹو کو منانے کیلئے ان کے چیمبر میں پہنچے اور پی پی پی چیئرمین کو محسن نقوی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر میں ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔
قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی مفاد کے تحت پیپلز پارٹی بجٹ کے عمل کا حصہ بنے گی۔پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا تاہم بلاول بھٹو اجلاس میں نہیں جائیں گے
بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہورہی ہے،ایسا نہیں ہوسکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں۔
دوسری جانب پی پی پی رہنماندیم افضل چن کاکہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی خبر غلط ہے۔
: ت