حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی میں 7 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی میں 7 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔
محمد اونگزیب نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو مانتی ہے، بھارتی جارحیت کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا، بنیان مرصوص کی کامیابی ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر فخر ہے، مضبوط دفاع معاشی قوت میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان اورسعودی کےدرمیان اسٹریٹجک معاہدہ انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے باعث دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی، دفاعی صنعت قیمتی زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ہے، امریکہ اورایران کے درمیان پاکستان نے ثالث کا اہم کردارادا کیا، چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں، پاک چین دوستی حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ اقوام کی تقدیر سے جڑا رشتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران، امریکہ جنگ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ہر گھر کے بجٹ پر غیر متوقع بوجھ آیا، حکومت قیمتوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کرتی تو قیمتیں زیادہ ہوتیں، حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں پر عوام کو 128 ارب روپے کاریلیف دیا۔