لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

حملہ آور بھی مارا گیا، حملہ آور نے بارود موٹر سائکل پر نصب کیا تھا۔

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان: لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں بچی سمیت2افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے، حملہ آور بھی مارا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر موجود افراد سے بیانات لینے کے علاوہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کے علاقے خیرو خیل میں آج جمع نماز کے وقت پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ کہ ایک مشتبہ موسٹر سائکل سوار راستے سے گزر رہا تھا جس پر وہاں تعینات امن کمیٹی کے لوگوں کو شک ہوا۔

ضلعی پولیس افسر نذیر خان نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے بارود موٹر سائکل پر نصب کیا تھا۔ ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ ’دور ہو جاؤ یہ پھٹ سکتا ہے۔‘

غزنی خیل تھانے کی پولیس ایس ایچ او محمد عرفان نے بتایا ہے کہ علاقے میں امن کمیٹی کے لوگ اور مقامی لوگ بھی جمعہ نماز یا دیگر ایسے مواقع پر چوکیداری کرتے ہیں۔

ینی شاہد نے کیا دیکھا

ایک مقامی شخص ساجد نے بتایا ہے کہ مسجد میں جمعہ نماز ادا کی جا رہی تھی اور جیسے ہی امام مسجد نے سلام پھیرا اس وقت تک حملہ آور بارود سے بھری موٹر سائکل لے کر مسجد کے دروازے پر پہنچ چکا تھا اور کوشش تھی کہ موٹر سائیکل مسجد کے اندر لے جائے۔

اس دوران وہاں چوکیداری پر مامور ایک شخص نے موٹر سائکل سوار پر فائر کیا اور اس دوران دھماکہ ہوا ،حملہ آور فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

مسجد کے دروازے پر تین سالہ عاصمہ گل بیٹھی تھی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ آئی تھی ان کے والد جمعہ نماز ادا کر رہے تھے اور وہ والد کے انتظار میں بیٹی تھی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اد دھماکے میں عاصمہ گل اور ایک ایک نوجوان اسد علی کی جان چلی گئی ہے۔

اسد علی کی عمر 21 سال تک بتائی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لگ بھگ پونے تین بجے اطلاع موصول ہوئی کہ مسجد بیخانخیل، میں ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کرکے دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے بعد خودکش حملہ آور کو علاقے کے لوگوں نے فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کر دیا ہے۔