حکومت کا بجٹ 27 – 2026 میں 6 شعبوں میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

چاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ 27 – 2026  میں 6 شعبوں میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ  سلیبز پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لیکر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دینے کے علاوہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ تاہم بینکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں پر موجودہ سرچارج برقرار رہے گا۔