دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز معطل، صارفین شدید پریشانی کا شکار
فیس بک کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین نہ تو اپنی نیوز فیڈ اپڈیٹ کر پا رہے ہیں اور نہ ہی لاگ ان ہو رہا ہے۔
فائل فوٹو
کراچی : معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروسز عالمی سطح پر اچانک معطل ہو گئیں، جس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین نہ تو اپنی نیوز فیڈ اپڈیٹ کر پا رہے ہیں اور نہ ہی لاگ ان ہو رہا ہے۔ سروسز کی اس اچانک معطلی کے بعد دنیا بھر سے صارفین سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پیش آنے والی پریشانی کا تذکرہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر فیس بک ڈاؤن ہونے کا ٹرینڈ سرفہرست آ گیا ہے، جہاں صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ پوچھتی نظر آ رہی ہے کہ ان کے پاس فیس بک کیوں نہیں چل رہا اور اس عالمی خرابی کی اصل وجہ کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس تکنیکی خرابی کی کوئی باقاعدہ وجہ سامنے نہیں آئی ہے، تاہم انجینئرز سروسز کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔