جائیداد منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز

فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز

June 12, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 میں جائیداد منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 سے کم کر کے 2 اعشاریہ 75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔