عمران خان کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کریں گے، سہیل آفریدی کا اعلان
کوئی بھی ان کی حکومت کو ہلا نہیں سکتا اور بجٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا جائے گا ، بیان
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی منظوری حاصل نہیں ہو جاتی، تب تک بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی ان کی حکومت کو ہلا نہیں سکتا اور بجٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
🚨سہیل آفریدی کا اعلان
بجٹ ہم تب تک پاس نہیں کریں گے جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اور عمران خان سے اپروول نہیں مل جاتی، کوئی ہماری حکومت کو ہلا بھی نہیں سکتا pic.twitter.com/p44ZjqRt9u
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 12, 2026
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اجلاس کے آغاز میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’’سہیل آفریدی ہم سے متفق نہیں ہیں اور ہمارے درمیان سیاسی اختلافات موجود ہیں، جن پر میں اجلاس کے بعد بات کروں گا تاہم بعد میں یہ حصہ وزیراعظم کی تقریر سے نکال دیا گیا۔