ساہیوال میں دو ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ہڑپہ ٹال پلازہ اور فیصل آباد روڈ پر پیش آئے
June 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ساہیوال میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے حادثے میں نیشنل ہائی وے ہڑپہ ٹال پلازہ کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری، جس میں کار سوار خاتون مدیحہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو کمسن بچے آفاق، حاذق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دوسرے حادثے میں فیصل آباد روڈ پر راوی پل کے قریب دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ٹیگز: