امریکہ ایران ڈیل کے امکانات۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل میں کمی، مارکیٹ میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ

June 14, 2026 · کامرس

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں قیمتیں مزید 3 فیصد تک گر گئیں۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ ایران ڈیل کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی توقعات نے عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ ڈالا ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔