فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دیدی

آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا، دوسرا گول آسٹریلیا کی جانب سے میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں اسکور کیا۔

June 14, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیو یارک: فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو ہرا دیا۔آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا، دوسرا گول آسٹریلیا کی جانب سے میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں اسکور کیا۔

واضح رہے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔