لاہور میں گاڑی اور آٹو رکشہ کے تصادم سے ایک لڑکاجاں بحق

حادثے میں دو بچیاں زخمی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

June 15, 2026 · قومی

فائل فوٹو

صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ پور کانجراں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 14 سالہ سفیان موقع پر دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں جن کی شناخت 10 سالہ زہرہ اور 7 سالہ مسکان کے ناموں سے ہوئی۔

زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق لڑکے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔