11 سال قبل گمشدہ بچی اہلِ خانہ سے جا ملی
بچی ریلا سہراب گوٹھ ایدھی ہوم سے والد کے حوالے کی گئی
فائل فوٹو
گیارہ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی کو اس کے اہلِ خانہ سے ملا دیاگیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بارہ سالہ بچی ریلا کو 15 دسمبر 2015 کو اختر کالونی کے علاقے سے ملنے کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں بچی کی دیکھ بھال کی جاتی رہی۔
حکام کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ریلا کی عمر 23 سال ہو گئی اور بالآخر گیارہ سال بعد سماجی تنظیم کی کوششوں سے اس کے والد حق نواز نے اپنی بیٹی کو شناخت کر لیا۔ تصدیق کے بعد ریلا کو اس کے والد اور بھائی کے حوالے کر دیا گیا۔
اہلِ خانہ سے طویل عرصے بعد ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
ٹیگز: