معاہدے پر دستخط عراقچی اور قالیباف کی موجودگی میں ہوں گے: جے ڈی وینس
معاہدے کی کئی تفصیلات ابھی بھی طے نہیں ہو سکی ہیں ،سی این بی سی کو انٹرویو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے اور اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی موجود ہوں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو ایک انٹرویو کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی کئی تفصیلات ابھی بھی طے نہیں ہو سکی ہیں تاہم امریکہ توقع رکھتا ہے کہ آبنائے ہرمز طویل مدت میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھلی رہے گی۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر کون دستخط کرے گا۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ ایران ’ٹول وصول کرنے کا خواہاں نہیں‘، تاہم وہ ’خدمات فراہم کرنے کی لاگت‘ ضرور وصول کرے گا۔