’جنگ ختم نہیں ہوئی‘اسرائیل کو ’چوکس رہنا ہوگا‘: بنیامن نتن یاہو

اسرائیل ’اپنی حفاظت کے لیے جتنی ضرورت ہوگی سیکیورٹی زون میں موجود رہے گا۔

June 16, 2026 · |, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ انھوں نے اسرائیل کو ’مکمل تباہی سے بچا لیا ہے‘لیکن جنگ ختم نہیں ہوئی۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو ’چوکس رہنا ہوگا‘ اور ضرورت کے مطابق اپنی حفاظت اور دفاع کرتے رہنا ہوگا۔

نتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ’اپنی حفاظت کے لیے جتنی ضرورت ہوگی سیکیورٹی زون میں موجود رہے گا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اور ایران کا برائی کا محور پہلے سے زیادہ کمزور ہے۔‘