ناروے نے عراق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی۔ہالینڈ کے 2 گول
فیفا ورلڈ کپ میچ میں ناروے کی شاندار کارکردگی، دوسرے ہاف میں مکمل برتری
فیفا ورلڈ کپ میں ناروے نے عراق کو پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
بوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلا ہاف نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ رہا جس میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔
میچ کا پہلا گول ناروے کے اسٹار کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔ تاہم صرف 10 منٹ بعد عراق کے ایمن حسین نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
ہاف ٹائم سے چند منٹ قبل ہالینڈ نے ایک بار پھر شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی جو وقفے تک برقرار رہی۔
کھیل کے 76ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے ناروے کے لیے تیسرا گول اسکور کیا، جبکہ آخری لمحات میں عراق کے ایمن حسین کے اون گول نے میچ کو مزید یکطرفہ بنا دیا۔
میچ کے اختتام پر ناروے نے 1-4 سے فتح اپنے نام کی اور مکمل طور پر حریف ٹیم پر برتری قائم رکھی۔