پاکستان نے امریکا میں چار ملکی پولو ٹورنامنٹ جیت لیا
امریکا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
June 18, 2026 · اسپورٹس
پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امریکا میں منعقدہ چار ملکی پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔
امریکا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل مقابلے میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ ٹورنامنٹ امریکی ریاست ورجینیا کے میدان “گریٹ میڈو” میں 14 جون کو کھیلا گیا، جہاں پاکستان ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کارکردگی دکھائی۔