راولپنڈی:گھر میں مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

متاثرہ لڑکی نے اپنے کزن پر گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

June 18, 2026 · جرم وسزا

 راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی نے اپنے کزن پر گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی جبکہ اہل خانہ باہر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ملزم مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اسے دھمکیاں دے کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ کے مطابق ملزم نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں دھمکیوں کے ذریعے اسے خاموش رہنے پر مجبور کرتا رہا، جبکہ کچھ روز بعد نامعلوم نمبر سے ویڈیو موصول ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔