سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کراچی میں انتقال کر گئے
ممتاز کرکٹ رائٹر اور تجزیہ کار کراچی میں انتقال کر گئے
فائل فوٹو
سینیئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
قمر احمد کا شمار پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے بطور صحافی دنیا بھر میں 400 سے زائد ٹیسٹ میچز اور 600 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی کوریج کی، جبکہ متعدد آئی سی سی ایونٹس بھی کور کیے۔
قمر احمد 23 اکتوبر 1937 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے تک انگلینڈ میں بھی مقیم رہے۔
انہوں نے 17 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور قائداعظم ٹرافی میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت بھی کی۔ قمر احمد کا شمار دنیا کے ممتاز کرکٹ رائٹرز اور تجزیہ کاروں میں کیا جاتا تھا۔
قمر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت السلام مسجد، ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی جائے گی۔