بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا غیر قانونی اقدام:اسحاق ڈار
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خارجہ
June 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر کے غیر قانونی اقدام کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے اور پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا، جبکہ معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کے پُرامن حل کا واضح طریقہ موجود ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کر رہا ہے اور اس پر مکمل طور پر پُرعزم بھی ہے۔