ایران کو 300 ارب ڈالر ادائیگی کی خبر جھوٹ ہے۔ ٹرمپ
معاشی اشاریے امریکی معیشت کے لیے مثبت قرار دے دیے گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلایا گیا سیاسی پروپیگنڈا ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری سفارتی کوششوں کے دوران تمام فریقین کو اپنے مؤقف اور عزم پر قائم رہنا چاہیے تاکہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت ممکن ہو سکے۔
ٹرمپ کے مطابق عالمی منڈیاں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں بہتری کو مثبت انداز میں لے رہی ہیں، جو امریکا کے لیے ایک کامیابی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری امریکی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔