آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت آسان بنانے کا فیصلہ

ایران میں اجازت ناموں کے اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

June 19, 2026 · بام دنیا

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کے عمل کو تیز اور سہل بنایا جا رہا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق کونسل نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کو درخواستوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کو تمام درخواستوں کے بروقت اور فوری فیصلے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آئندہ 60 روز کے دوران اجازت ناموں کے لیے درخواست دینے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، تاکہ سمندری تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔