قطر۔ پاکستان۔ اسلامی ممالک کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ پزشکیان
مفاہمتی یادداشت کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ ایرانی صدر
June 19, 2026 · بام دنیا
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور ایران کے معاہدے کو ممکن بنانے میں قطر کے کردار کو سراہا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ قطر نے مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا، اور ان کے بیان کے مطابق یہ معاہدہ قطر، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا۔
قطر کے امیر شیخ تمیم نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔