آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بحالی سست روی کا شکار
معمول کی صورتحال بحال ہونے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔ ماہرین
June 19, 2026 · بام دنیا
ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے راہول کپور کا کہنا ہے کہ امریکہ-ایران معاہدے کے بعد، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی شرط شامل ہے، مارکیٹ میں “اطمینان کا احساس” پایا جا رہا ہے۔
انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں اس اہم خلیجی آبی گزرگاہ سے ٹریفک میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے ذریعے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی سپلائی گزرتی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 25 جہاز اندر اور باہر آتے جاتے دیکھے گئے، تاہم عام طور پر روزانہ تقریباً 130 جہاز اس آبنائے سے گزرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحالی سست رفتار ہے اور ایک کم سطح سے شروع ہوئی ہے، اور خبردار کیا کہ معمول کی صورتحال بحال ہونے میں “ہفتوں سے مہینوں” لگ سکتے ہیں۔