آج ہونے والےامریکہ ایران مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے۔ سوئس حکام

امریکہ اور ایران کے درمیان برجنسٹاک کے پہاڑی ریزورٹ میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی

June 19, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

سوئٹزرلینڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان برجنسٹاک کے پہاڑی ریزورٹ میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقات کے لیے طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کا آغاز تھا۔