اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نےٹرمپ کوجھوٹا قراردے دیا
امریکی صدرکے ایک بیان پر شدیدردعمل
تصویر: سوشل میڈیا
فرانس میں حالیہ G7 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے ان سے فوٹو کھنچوانے کے لیے ’’بہت منت کی‘‘مجھے ان پر ترس آیا اس لیے انہوں نے فوٹو کھنچوائی۔ ٹرمپ نے یہ بات اطالیہ کے ایک ٹی وی چینل پر کہی۔
میلونی نے اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مکمل طور پر جعلی ہیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ امریکہ کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کرتے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ مغرب کے دشمنوں، امریکہ کے دشمنوں کے خلاف ایسابرتائو نہیں دکھاتے جیسا اپنے اتحادیوں سے۔
جورجیامیلونی کا کہناتھاکہ ایک بات یاد رکھیں، میں اور اٹلی کبھی منت نہیں کرتے۔
معاملے پر اٹلی میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ اٹلی کے نائب وزیراعظم اور خارجہ امور کے وزیراینٹونیو تاجا نے ٹرمپ کے الفاظ کو پورے اٹلی کے لیے توہین آمیزقرار دیا اور اپنے امریکہ کے دورے کو منسوخ کر دیا۔
اس واقعے نے امریکہ اور اٹلی کے درمیان تعلقات میں نیا تناؤ پیدا کر دیا ہے۔
جورجیامیلونی نے اپنے اس انٹرویوکا کلپ سوشل میڈیا اکائونٹ سے خودبھی شیئر کیاہے۔
Io e l’Italia non imploriamo mai. pic.twitter.com/sTpKlqWB67
— Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) June 19, 2026