متحدہ عرب امارات کا ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کیلیے 30 روزہ ویزا رعایت کا اعلان
متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کراواسکتے ہیں،اماراتی حکام
فائل فوٹو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ویزا مسائل کا شکار افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے اماراتی ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود عرب امارات میں قیام کے جرمانے معاف کرنے اور ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کے لیے 30 روزہ ویزا رعایت کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کراواسکتے ہیں، ویزا کے لیے خصوصی رعایت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
یہ سہولت جنگی حالات کے باعث امارات میں پھنسے افراد کے لیے ہے، سیاحتی و وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی اس سے مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق استثنا کا اطلاق 10 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔